اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhind Aryan Sharma Murder Case بھنڈ میں قتل کے ملزم کا دو منزلہ اسکول زمین بوس

مدھیہ پردیش کے بھینڈ میں ایک معصوم لڑکے کے قتل کے اہم ملزم پون شرما کے دو منزلہ اسکول کو آج ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر کی مدد سے زمین بوس کر دیا۔ اس قتل کیس میں پولیس نے تمام ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ Bhind Aryan Sharma Murder Case

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 20, 2022, 10:39 PM IST

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھینڈ میں ایک معصوم لڑکے کے قتل کے اہم ملزم پون شرما کے دو منزلہ اسکول کو آج ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر کی مدد سے زمین بوس کر دیا۔ بھنڈ دیہات تھانہ علاقہ کے چندن پورہ کے نزدیک شری رام نگر میں رہنے والے معصوم لڑکے آرین شرما کا گزشتہ دنوں اسکول کے ڈائریکٹر پون شرما نے قتل کر دیا تھا۔ ملزم پون شرما لڑکے آرین کو اسکول کے اندر لے گیا اور تاوان کے لیے اسے یرغمال بنا کر قتل کر دیا۔ اس قتل کا انکشاف 9 نومبر کو لڑکے کی لاش بارود کے تھیلے سے ملنے کے بعد ہوا تھا۔Two-storey School of Murder Accused was Razed

اس معاملے میں قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے دیہات پولیس اسٹیشن نے مرکزی ملزم اسکول کے ڈائریکٹر پون شرما، اس کے بہنوئی دیپو بوہرے، شیلو بوہرے، بہنوئی کے دوست مدھور کٹارے، رشتہ دار وشرام شرما اور دھیرج کنکر کو بطور ساتھی ملزم بنایا تھا۔ اس قتل کیس میں پولیس نے تمام ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ اس کے ساتھ ہی قتل کیس کے اہم ملزم پون شرما کے اسکول کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نوٹس بھی دیا گیا۔ اس معاملے میں آج بھینڈ ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے اسکول کی دو منزلہ عمارت کو زمین بوس کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details