اردو

urdu

ETV Bharat / state

نرمدا ندی میں حادثہ، دو ہلاک - نرمدا ندی

نرمدا ندی میں مسافر کشتی میں کرنٹ آنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

بجلی جھٹکے سے دو کی موت

By

Published : Aug 12, 2019, 9:52 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:31 PM IST

مدھیہ پردیش کے اندور کے قریب بڑوں آنی کے راج گھاٹ سے نرمدا ندی پار کرنے والی کشتی میں بجلی پھیلنے جانے سے پانچ میں سے دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔


واضح رہے کہ سردار سروور باندھ کی وجہ سے کئی گاؤں پانی کی زد میں آ چکے ہیں۔ بڑوں وانی کے راج گھاٹ گاؤں میں بیک واٹر کی وجہ سے جزیرے پر رہنے کے لیے مجبور خاندانوں کو حکومت نے کشتی کی سہولت فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے گاؤں والوں نے خود ہی کشتی تیار کی ۔

آج راج گھاٹ سے چند افراد نرمدا ندی پار کر رہے تھے تب بیک واٹر کی وجہ سے کشتی میں بجلی پھیل گئی جس سے دو کی موت اور تین شدید زخمی ہوگئے۔


نرمدا بچاؤ آندولن کی کارکن میدھا پاٹکر نے کہا کہ گجرات اور دہلی مل کر جو پانی بھر رہے ہیں اس کے خلاف مدھیہ پردیش کو آواز اٹھانا چاہیے۔ راج گھاٹ میں بحالی کے لیے جو خاندان رہتے ہیں۔ ان کے لیے نرمدا پار کرنے کے لیے حکومت نے کوئی سہولت فراہم نہیں کی تھی اور جو کشتیاں تھیں، اس کو حکومت ضبط کرتی رہی جس کی وجہ سے گاؤں والوں نے چھوٹی کشتیاں بنائیں۔'

ایم پی آئی بی نے کہا کہ 'بجلی کاٹی گئی تھی لیکن آج جب بجلی آئی تو پانی میں پھیل گئی جس کی زد میں کشتی بھی آ گئی۔ اس حادثے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔'

Last Updated : Sep 26, 2019, 7:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details