گونا:مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں آج پیش آنے والے سڑک حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 12 زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع کے مطابق اندور سے گوالیار جانے والی بس میانہ قصبہ میں نیشنل ہائی وے -46 پر اوور برج پر کھڑی تھی ، اور مسافر اس سے اتر رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ٹرک نے بس کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں ناباری کے باشندے بدھے سنگھ کی موت ہوگئی۔پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گونا ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ پولس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا پچھلا حصہ اور ٹرک کا اگلا حصہ مکمل طور پر چکنا چور ہو گیا۔ بس میں سوار زیادہ تر مسافر مزدور تھے، جو گونا، شیو پوری، گوالیار اور اتر پردیش کے شہروں کی طرف جا رہے تھے۔ مرنے والوں میں خاتون کے علاوہ گونا کا ایک باشندہ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے عدلہاٹ تھانہ علاقے کے ٹیڑھوا گاؤں کے نزدیک منگل کی رات میں ایک ٹرک نے موپیڈ سوار نند۔بھابھی کو کچل دیا جس میں دونوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چنار تھانہ علاقے کے بھورہی گاؤں باشندہ نندو اپنے سسرال دھارا گاؤں سے اپنی بیوی درگا دیوی اور ان کی نند مالتی دیوی کو گاڑی پر بیٹھا کر اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔ راستے میں سونبھدر۔وارانسی قومی شاہراہ ٹیڑھوا گاؤں کے نزدیک ایک نامعلو م ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے دونوں خواتین سڑک پر گر گئیں۔ وارانسی سے سونبھدر کی جانب جارہے ایک ٹرک نے دونوں کو کچل دیا۔اس حادثے میں مالتی دیوی کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ شدید طور سے زخمی درگا دیوی کو وارانسی علاج کے لئے ریفر کردیا گیا۔ جہاں دوران علاج ان کی بھی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ٹکر مارے والی گاڑی کی تلاش ہے۔