اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مبینہ طور پر تصادم ہوا جس میں بدمعاشوں کو پیر میں گولی لگی۔ اندور پولیس نے دو روز قبل تین بدمعاشوں کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس کے مطابق آج صبح دو بدمعاشوں کو پوچھ تاچھ کے لیے لاک اپ سے باہر نکالا تو بدمعاش فرار ہوگئے۔ پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور گرفتاری کے لیے للکارا تو بدمعاشوں نے گولی چلا دی۔ پولیس نے جوابی گولیاں چلائیں جس میں اکرم اور عمران کو پیر میں گولی لگی، جس کے بعد پولیس نے گرفتار علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا Alleged Encounter in Indore۔
اندور ایڈیشنل سی پی راجیش ہنگر کر نے بتایا کی دو روز قبل اکرم، عمران اور ظفر کو گرفتار کیا تھا۔ اکرم اور عمران کو جب لاکب سے باہر نکالا تو یہ تھانے سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ان کو گرفتاری کے لئے پیچھا کیا اور للکارہ مگر ان بدمعاشوں نے جواب میں گولی چلا دی۔ پولیس نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے گولیاں چلائیں جس میں اکرم اور ان کو پیر میں گولی لگی۔