ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیراہتمام 23 اور 24 مارچ کو دو روزہ 'تلاش جوہر' پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے پہلے اجلاس میں بڑی تعداد میں نئے شعراء نے مشاعرے میں حصہ لیا۔
اس پروگرام کے دوسرے اجلاس میں شامِ موسیقی کے تحت سلیم اللہ والے نے اپنا کلام پیش کیا۔ انہوں نے شاعر مشرق سر ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا ترانہ 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا' سے پروگرام کی ابتدا کی۔
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا
غربت میں ہوں اگر ہم رہتا ہے دل وطن میں
سمجھو وہیں ہمیں بھی دل ہو جہاں ہمارا
پربت وہ سب سے اونچا ہمسایہ آسماں کا
وہ سنتری ہمارا وہ پاسباں ہمارا
گودی میں کھیلتی ہیں اس کی ہزاروں ندیاں
گلشن ہے جن کے دم سے رشک جہاں ہمارا