ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نارسنگھ پور میں سڑک کے کنارے کھودے گئے گہرے گڑھے میں دو معصوم بچوں کے گرنے سے موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع صدر مقام سے 65 کلومیٹر دور تحصیل گاڈروارا کے چیچلی تھانے کے گولگاؤں گرام پنچایت میں گزشتہ روز سڑک کنارے کھودے گئے گہرے گڑھے میں ڈوبنے سے دو معصوم بچے شیو راجپوت اور شیونش راجپوت کی موت ہو گئی۔
یہ دونوں بچے اپنے گھر سے کھیت کی طرف جارہے تھے کہ پیر پھسل جانے سے گہرے گڑھے میں گرگئے جس میں بارش کا پانی بھرا ہوا تھا۔