ریاست کے صنعتی اور معروف شہر اندور میں جبراً مذہب کی تبدیلی قانون کے تحت دو لڑکوں کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اکثریتی طبقہ کی ہم جماعت لڑکیوں کے ساتھ یوم پیدائش کا جشن منانے کے لیے اقلیتی طبقہ کے لڑکے اندور سے 50 کلومیٹر دور تفریحی مقام جام گیٹ پر ساتھ گئے تھے۔
اندور میں دو لڑکوں کے خلاف لو جہاد کا معاملہ جہاں لڑکوں نے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ-چھاڑ کی۔ لڑکیوں نے شور مچایا تو مقامی لوگ جمع ہو گئے اور ان لڑکوں کی جم کرپٹائی کر دی۔
جس کے بعد مقامی لوگوں نے لڑکوں کو پولیس کے حوالہ کر دیا۔ جہاں سے انہیں آزاد نگر تھانہ لایا گیا۔ ان دونوں لڑکوں پر لو جہاد اور دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔