اردو

urdu

گوالیار: پیاز چوری کے الزام میں دو گرفتار

مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں سبزی منڈی گودام سے پیاز کے 12 تھیلے چوری کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

By

Published : Dec 25, 2019, 12:57 PM IST

Published : Dec 25, 2019, 12:57 PM IST

پیاز چوری کے الزام میں دو گرفتار
پیاز چوری کے الزام میں دو گرفتار

پیاز کی آسمان چھوتی ہوئی قیمت اور بازار میں اس کی بڑھتی مانگ کا نتیجہ یہ ہے کہ اب چور پیاز چرانے لگے ہیں۔

پیاز چوری کے الزام میں دو گرفتار

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں چھتری سبزی منڈی گودام سے پیاز کے 12 تھیلے چوری ہو گئے۔ جب پیاز کی چوری کا پتہ چلا تو بازار میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔

چوری کی اطلاع ملتے ہی جنک گنج پولیس اسٹیشن کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ کافی تفتیش کے بعد دو چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

گوالیار کے تھانہ جنک گنج کے چھتری میں واقع سبزی منڈی میں وِکو عرف افضل کی دکان ہے۔ وہ ہول سیلر کا بھی کام کرتا ہے۔ ابھی پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ وِکو نے منافع کے لیے اپنے گودام میں پیاز کی ایک بڑی مقدار ذخیرہ کرلی تھی۔ رات کے اندھیرے میں داخل ہونے والے چوروں نے 12 بوری پیاز کی چوری کر لیا، جس کی قیمت تقریبا 60 ہزار روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

دوسرے دن جب افضل اپنے گودام میں پہنچا تو اسے پیاز کی چوری کا پتہ چلا۔ پیاز چوری ہونے پر بازار میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ جنک گنج پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پیاز چوری کے معاملے میں دو چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن چوروں سے چوری شدہ پیاز برآمد نہیں ہو سکی ہے۔

مودی غیر مسلم مہاجرین کے لئے بھگوان بن کر آئے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details