اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان کو جلاکر قتل کرکے دو ملزم فرار - قتل کرکے دو ملزم فرار

مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے بروہی تھانہ علاقے کے ویرم پورا گاؤں میں ایک کسان کو جلا کر قتل کرنے کے معاملے میں فرار دو ملزمین کا واقعہ کے دوسرے دن بھی آج دوپہر تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔

کسان کو جلاکر قتل کرکے دو ملزم فرار
کسان کو جلاکر قتل کرکے دو ملزم فرار

By

Published : Dec 26, 2019, 1:17 PM IST

پولیس ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر مسلسل دبش دے رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ویرم پورا گاؤں میں کھیت کی میڈ پر لگے ایک درخت کے سلسلے میں لال سنگھ نروریا اور پھودل نروریا کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔

اسی تنازعہ کی وجہ سے رات میں جب لال سنگ نروریا کھیت میں بنی ایک جھوپڑی میں سو رہا تھا، اس میں آگ لگا دی گئی، جس سے اس کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔

واقعہ کے بعد پولیس نے پھودل نروریا اور مہر سنگھ بھدوریا کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

مذید پڑھیں: مہاراشٹر: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

واقعہ کے بعد سے پولیس دونوں ملزمین کی گرفتار کے سلسلے میں ان کے ممکنہ ٹھکانوں پردبش دے رہی ہے اور دونوں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

وہیں پولیس کے ذریعہ ہلاک شدہ کے گھر پر احتیاط کےطور پر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے اور پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details