ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے کھیتیا تھانہ علاقے میں خالی گیس سلینڈروں سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 'کسی تکنیکی خراب کی وجہ سے کھیتیا سیندھوا شاہراہ پر گرام میلن کے نزدیک ٹرک میں کل رات آگ لگ گئی اور اس کا ڈرائیور وقت رہتے باہر نکل گیا۔ کھیتیا سے بلائے گئے فائربریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔'
بڑوانی ضلع کے سیندھوا سے کھیتیا جارہے ٹرک میں گھریلو گیس کے 306 خالی سلینڈر تھے۔