اردو

urdu

ETV Bharat / state

کار ۔ٹرک کی ٹکر میں چارہلاک ،تین زخمی - سیونی میں سڑک حادثہ

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کی سیونی جبل پور شاہراہ پر آج صبح ایک کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ہونے سے کار میں سوار چار افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر تین شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

کار ۔ٹرک کی ٹکر میں چارہلاک ،تین زخمی

By

Published : Oct 6, 2019, 3:44 PM IST

کار میں سوار چار افراد کی موقع پر موت ہوگئی وہیں زخمیوں کو مہاراشٹر کے شہر ناگپور علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سیونی سے جبل پور کی طرف جارہی کار چھپارا۔لکھنادون کے درمیان موجود گھنی گھاٹی پر سامنے سے آرہی ٹرک سے ٹکراگئی ۔

حادثے میں 50 سالہ شکیل، 40 برس کی حسینہ، 20 برس کی شاہین اور 40 برس کی اختر جان کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔
جبکہ تین دیگر شدید طورپر زخمی ہوگئے ،جنھیں علاج کے لیے مہاراشٹر کے شہر ناگپور لے جایاگیاہے ۔
واضح رہے کہ کارمیں سات لوگ سوارتھے جو جبل پور کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details