اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نواب حمید اللہ خان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت'

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم انسانی برادری اور مسلم مہاسبھا نے بھوپال کے آخری فرماںروا نواب حمید اللہ کی یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

By

Published : Sep 12, 2019, 7:43 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:24 AM IST

نواب حمید اللہ خان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

نواب حمید اللہ خان کی یوم پیدائش پر سماجی تنظیموں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اس تقریب کے دوران ممتاز کہانی نویس شیام منشی نے اپنے خطاب میں نواب حمید اللہ خان کو گنگا جمنی تہذیب کا سرمایا بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد تمام پناہ گزینوں کے لیے نواب صاحب نے اپنے محلات کے دروازے کھول دیے تھے اور بیرہ گڑھ میں اٹلی کے قیدیوں کے لیے بھی خاص انتظام کیے تھے۔

نواب حمید اللہ خان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

نواب حمید اللہ نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی نواب صاحب کے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھے جانے کی بات کہی ہے۔ اس موقع پر تاریخ نویس خالد صدیقی، ایڈوکیٹ شاہنواز خان اور رضوان خان نے بھی نواب بھوپال کی زندگی پر روشنی ڈالی ہیں۔

مقررین نے کہا کہ جس وقت دوسری ریاستوں میں فرقہ وارانہ ماحول بہت خراب تھا اور ہر طرف آگ لگی تھی۔

اس وقت نواب حمید اللہ خان کے دور حکومت میں بھوپال امن کا مرکز بنا تھا۔ وہیں دوسری جگہ سے لوگ یہاں پناہ گزیں ہوئے تھے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details