اجین:موت برحق ہے، سب کو آنی ہے۔ ذکر ان کا ہوگا جو رضائے الہی کے لیے حاضر ہو گئے۔ رضاکار ذاکر خان کا گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اُجیں میں کورونا کے علاج کے دوران انتقال ہو گیا تھا۔ وہ تنظیم جذبہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ دار رکن تھے۔
ذاکر گذشتہ دو دہائیوں سے زیادہ انسانی خدمات میں سرگرم رہے۔ اس وبائی دور میں بھی انہوں نے خدمت خلق کے کام کو بخوبی انجام دیا تھا۔ اسی دوران وہ خود بھی کورونا سے متاثر ہو گئے تھے، بعد میں علاج کے دوران ذاکر کا انتقال ہو گیا۔ Zakir Khan Dies during Corona
تنظیم جذبہ نے اپنے ساتھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے معزز لوگوں نے مرحوم ذاکر خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔