اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Training Camp in Indore: اندور میں عازمین حج کیلئے تربیت کیمپ

اندور میں عازمین حج کی تربیت کے لیے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام نے انہیں ارکان حج کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ Haj Training Camp in Indore

By

Published : Jun 17, 2022, 4:01 PM IST

Training Camp Hajj Pilgrims
Training Camp Hajj Pilgrims

اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے مدرسے جامعہ فاطمہ اور وقف انجمن اصلاح المسلمین Waqf Anjuman Islah Al-Muslimeen Indore میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام نے انہیں حج کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی اور کہا کہ یہ آپ کے لیے خوش قسمت کی بات ہے کہ اللہ رب العالمین نے اس سال آپ کو اپنے گھر کی زیارت کے لیے بُلایا ہے Training camp organized for Hajj pilgrims in Indore۔

ویڈیو دیکھیے۔

حج ادا کرنے کی خواہش ہر مومن کی ہوتی ہے مگر یہ سعادت کم ہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہیں۔ گذشتہ دو برسوں سے کورونا وبا کے پیش نظر سفر حج پر پابندی عائد تھی مگر اس بار حکومت سعودیہ نے عازمینِ حج کے استقبال کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ فی الوقت سفر حج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ملک سے بھی کوٹے کے مطابق عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے جن کی تربیت کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

اسی کڑی میں ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مدرسہ جامعہ فاطمہ اور وقف انجمن اصلاح المسلمین نے عازمین حج کی تربیت کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ماہرین نے عازمین حج کو بنیادی معلومات فراہم کی۔ مولانا ریحان فاروقی نے حج کی اہمیت اور ارکان حج کی ادائیگی پر خطاب کیا تاکہ عازمین حج کو ارکان کی ادائیگی میں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details