اردو

urdu

ETV Bharat / state

Training Camp for Haj Pilgrims مدھیہ پردیش کے مالوں میں عازمین حج کی تربیت دی گئی - عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد

اندور، دیواس اور اجین میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر عازمین حج کو سفر بیت اللہ کے سلسلے میں تمام تر معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔

مدھیہ پردیش کے مالوں  میں عازمین حج کی تربیت دی گئی
مدھیہ پردیش کے مالوں میں عازمین حج کی تربیت دی گئی

By

Published : May 25, 2023, 11:53 AM IST

مدھیہ پردیش کے مالوں میں عازمین حج کی تربیت دی گئی

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے مالوں میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی کیمپوں کے ذریعہ عازمین کو حج کے فرائض ارکان اور واجبات سے متعلق تمام تفصیلی معلومات فراہم کی جائے اور مقصد مقدس سفر میں پیش آنے والی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے لئے اندور دیواس اور اجین میں تربیتی کیمپ کے اہتمام کیے گئے جہاں علمائے دین اور ماہرین نے عازمین حج کو پروجیکٹر کے ذریعہ تمام ضروری معلومات فراہم کی اور ان کے سوالات جوابات دے دیے گئے۔

حج تربیتی چیف ٹرینر اشفاق لودھی نے بتایا کہ حج فرض ہے ۔وہ فرض کی ادائیگی کے لئے ضروری ہے کہ عازمین حج تربیت حاصل کر کے پوری تیاری کے ساتھ سفر بیت اللہ کے لئے روانہ ہوں۔ ہواللہ تعالی کا حکم ہے کہ اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے سیکھو۔اگر تربیت لے کر نہیں جائیں گے غلطیوں کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لئے تربتی کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مفتی سید مظہر حسین نے کہا کہ جو لوگ حجاج کرام ہوتے ہیں۔ وہ رحمان کے مہمان ہوتے ہیں۔ جب ان کو یہ شرف و عزت ملنے والی ہوتی ہے کہ ان میں ایک جذبہ پیدا ہو جاتا ہے کہ ہم اس دربار کے اداب کو سیکھیں وہاں کے مسائل کو معلوم کریں تاکہ کوئی بے ادبی نہ ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Allama Suleman Nadvi Academy بھوپال میں علامہ سلیمان ندوی اکیڈمی کا افتتاح و دو روزہ سیمنار

حج تربتی کیمپ کے منتظم سید شاہد علی نے بتایا کہ انجمن اصلاح المسلمین کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی یہاں تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔عازمین حج کو تمام تربیت معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاکہ عازمین حج جب اپنے سفر حج کو جائے تو وہاں پر ارکان حج کو صحیح طریقے سے ادا کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details