ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 102 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق 'ضلع میں ابھی تک سب سے زیادہ متاثر مریض اجین میں 95، ناگدہ میں چار، بڈنگر میں دو اور مہیدپور میں ایک کورونا پوزیٹیو کی رپورٹ آئی ہے۔'
ضلع میں مجموعی طور پر 102 پوزیٹیو رپورٹ درج کئے گئے ہیں۔ ضلع سے ابھی تک 2308 سیمپل بھیجے گئے تھے ان میں سے 1857 کی رپورٹ آ گئی ہے جن میں 1441 سیمپل کی نگیٹیو رپورٹ ہے جبکہ 307 سیمپل ریجیکٹ کر دیے گئے ہیں۔
وہیں ضلع میں ابھی تک 10 ہزار آٹھ سو 89 افراد کو گھروں میں قرنطین کیا گیا ہے اور چار پوزیٹیو مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد انھیں چھٹی دے دی گئی ہے۔