صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے لال جی ٹنڈن کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کیا کہ 'لال جی ٹنڈن کے انتقال کا مجھے افسوس ہے، ملک نے ایک عظین رہنما کھ دیا ہے جو لکھنؤ کی ثقافت اور قومی لگاؤ کا ایک حیرت انگیز مثال تھے۔
انہوں نے مزید لکھا 'میں ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتاہوں ۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری گہری تعزیت ہے۔'
نائب صدر جمہوریہ نے بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ' لال جی ٹنڈن کی موت کی خبت سن کر دکھ ہوا،
لکھنؤ کی معاشرتی روایات اور تاریخ میں خصوصی دلچسپی دلچسپی رکھنے والے ٹنڈن جی طویل عرصے سے اتر پردیش مقننہ کے رکن رہے جبکہ حکومت میں بھی بہت سی ذمہ داریوں کو نبھایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی لال جی ٹنڈن کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سماج کی بہتری کے لیے انتھک کوششوں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
لال جی ٹنڈن کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'لال جی ٹنڈن نے اتر پردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ ایک باصلاحیت منتظم تھے اور ہمیشہ معاشرتی بہبود کو فوقیت دی ۔ان کے انتقال سے گہرا رنج ہوا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید لکھا کہ لال جی ٹنڈن آئینی امور کے اچھے جانکار تھے۔ ان کا ہم سب کے اٹل بہاری سے طویل اور قریبی رشتہ تھا۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں سے میری تعزیت۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کیا کہ 'مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا۔
شیوراج سنگھ چوہان نے مزید لکھا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کو کو لال جی ٹنڈن کا ساتھ طویل عرصے تک ملا انہوں نے عوام اور ملک کی خدمت کی ایک بہترین مثال پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں سے ہم سبھی کو متاثر اور مضبوط کیا ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'لال جی ٹنڈن کی کی خبر سن کر دکھی ہوں ان کی موت سے ملک نے ایک مقبول عوامی رہنما، تعلیم یافتہ منتظم اور ایک طاقتور سماجی کارکن کھو دیا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ 'میں لال جی ٹنڈن کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں۔