اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 meeting in Aurangabad اورنگ آباد میں جی20 میٹنگ کے لیے پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات

اورنگ آباد میں جی20 کی دو روزہ ڈبلیو-20 کی افتتاحی میٹنگ منعقد ہونے جا رہے ہے۔ جس کو لیکر پولیس کی جانب سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 26, 2023, 10:26 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 27 فروری سے شروع ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس کے دو روزہ ڈبلیو-20 اجلاس کے پیش نظر اورنگ آباد شہر اور دیہی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔سرکاری پریس بیان کے مطابق اس کام کے لیے 1400 سے زائد پولیس اہلکار جن میں اعلیٰ پولیس افسران بھی شامل ہیں، شہر سے 970 اور دیہی سے 450 اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔بھارت کو اس بار جی-20 کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور جی-20 کے غیر ملکی مندوبین کی ملاقاتیں ملک کے 56 خصوصی شہروں میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ جس میں اورنگ آباد میں جی-20 کی دو روزہ ڈبلیو-20 کی افتتاحی میٹنگ بھی شامل ہے۔

دریں اثنا، جی-20 کونسل کی خواتین کا وفد ہفتہ سے اورنگ آباد پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ اس کے پیش نظر چھترپتی سمبھاجی نگر سٹی پولیس اور اورنگ آباد دیہی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ اس اجلاس میں 29 ممالک کے نمائندے اور 15 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔پولیس کے مطابق اورنگ آباد سٹی پولیس فورس نے سٹی پولس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا کی رہنمائی میں سیکورٹی کی مکمل تیاریاں کرلی ہیں۔ہوائی اڈے کے اندر اور اطراف میں ٹرانسپورٹ روٹس پر انتظامات، شہر کے مختلف مقامات پر وی وی آئی پی رہائش، سیاحتی مقامات / تاریخی مقامات پر رہائش کے انتظامات، انسداد حادثہ تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں، میدانی علاقوں میں انتظامات سمیت 10 ڈویزنوں میں سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس دوران ٹاسک فورس، فسادات کنٹرول اسکواڈ، کیو آر ٹی، اور این ٹائم ریزرو پروویژن، وی وی آئی پی قافلے کے لیے خصوصی انتظام، خفیہ ڈیوٹیوں کے لیے مقرر کردہ خصوصی ٹیمیں سینئر افسران کے ساتھ تعینات کی جائیں گی۔ اورنگ آباد دیہی پولیس نے جی-20 کونسل کے نمائندوں کے دنیا کے مشہور سیاحتی مقام ایلورا کا دورہ کرنے کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دیہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیش کلوانیہ کی رہنمائی اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل لانجوار کی موجودگی میں مزید 450 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Women G20 Meeting ویمن جی20 کی ابتدائی میٹنگ اورنگ آباد میں

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details