پولیس کے سرکاری ذرائع کے مطابق چمبل رینج کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) راجیش ہنگنکر نے بھنڈ ضلع کے مو تھانہ ٹی آئی راج کمار شرما کو معطل کردیا ہے۔
آڈیو وائرل ہونے پر ٹی آئی معطل - مو تھانہ
مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے مو تھانے میں تعینات ایک ٹی آئی کو مبینہ طورپر بات چیت کا ایک آڈیو وائرل ہونے پر معطل کردیا گیا ہے۔
![آڈیو وائرل ہونے پر ٹی آئی معطل TI suspended when audio goes viral in mp](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7611285-484-7611285-1592120675430.jpg)
آڈیو وائرل ہونے پر ٹی آئی معطل
ٹی آئی شرما کا کسی شخص سے بات چیت کا مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس معاملے میں لہار رکن اسمبلی ڈاکٹر گووند سنگھ نے کل شام پولیس ڈائریکٹر جنرل ویویک چوہری سے شکایت کی تھی۔
ڈی آئی جی ہنگنکر نے بتایا کہ وائرل ہوئے مبینہ آڈیو کے معاملے میں بھنڈ ضلع کے مو ٹی آئی کو معطل کیا گیا ہے اور اے ایس پی کو سات دن میں ابتدائی جانچ کر کے معاملہ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔