ذرائع کے مطابق پیتم پورہ تھانہ علاقے میں یہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سی آئی ڈی تھانہ میں تعینات ٹی آئی ہیرا لال میڈ ا اپنی اہلیہ بھگوتی میڈ ا کے ساتھ بائیک پر اجین سے سردار پور اپنے گھر جا رہے تھے۔اسی دوران سڑک پر دوسرجانب سے آرہی گاڑی نے بائیک کو زوردار ٹکر مار دی۔ٹکر اتنی زبردست تھی کہ ٹی آئی ہیرا لال کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ انکی اہلیہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔
سی آئی ڈی تھانہ میں تعینات ٹی آئی کی سڑک حادثے میں موت
ریاست مدھیہ پردیش کے بدناور علاقے میں سی آئی ڈی پولیس اسٹیشن میں تعینات ٹی آئی ہیرا لال میڈا کی سڑک حادثے مں موت ہوگی، جبکہ ان کی اہلیہ اس حادثے میںشدید طور پر زخمی ہوگئی ہیں۔
سی آئی ڈی تھانہ میں تعینات ٹی آئی کی سڑک حادثے میں موت
پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر پولیس نے ایمبولینس کی مدد سے ٹی آئی اور اہلیہ کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔