اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Drowned in MP نرمدا ندی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت - ایم پی میں نوجوان ڈوب کر ہلاک

سیہور ضلع کے گاؤں جھاج پورہ میں پیر کی صبح 10 بجے نرمدا ندی میں ڈوبنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ تینوں نوجوان نرمدا ندی میں نہانے آئے تھے۔ youths died after drowning in Narmada river

نرمدا ندی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت
نرمدا ندی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت

By

Published : May 29, 2023, 5:26 PM IST

سیہور:ریاست مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں نرمدا ندی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریہٹی تھانہ علاقہ کے گاؤں جھاج پورہ میں نہاتے ہوئے نرمدا ندی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں سوربھ، پریانشو اور ہرش ناگر کی موت ہوگئی۔ تینوں کا تعلق رائسین ضلع سے ہے۔ یہ سبھی متھنی گاؤں میں رشتہ دار کے گھر آئے ہوئے تھے۔ تینوں بچوں کی لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔ یہ تینوں نوجوان صبح 10 بجے نہانے کے لیے نرمدا ندی پہنچے تھے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔ وہیں اترپردیش کے ضلع باغپت کے کھیکڑا علاقے میں اتوار کی شام جمنا ندی میں نہاتے وقت پانچ دوست ڈوب گئے حالانکہ غوطہ خوروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چار کو بچا لیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پریتی سنگھ نے پیر کو بتایا کہ علاقے کے سانک رود گاؤں میں جمناندی میں نہائے پہنچے دہلی باشندہ پانچ افراد ڈوب گئے۔ ان میں سے چار کو بچا لیا گیا جبکہ پانچواں لاپتہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گوکل پور باشندہ نیرج کی غازی آباد ضلع کے نورس پور گاؤں میں نریش کے یہاں رشتہ داری ہے۔ اتوار کی شام نیرج اپنے چار دوستوں بھیم، راجیش، پردیپ اور وجئے کے ساتھ نورسپور گاؤں آیا تھا۔ شام تقریبا سات بجے وہ سبھی سانکرود گاؤں میں جمناکھادر میں نہانے کے لئے پہنچے تھے۔ نہاتے وقت گہرے پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سبھی نوجوان تیز بہاؤ میں پھنس گئے۔ شور سن کر انہیں ڈوبتے دیکھ پاس میں کھیت میں کام کررہے کسان دوڑے۔ کسانوں نے چار نوجوان بھیم، راجیش، پردیپ اور وجئے کو پانی سے نکال کر بچا لیا۔لیکن نیرج پانی میں ڈوب گیا۔ کافی تلاشنے کے بعد بھی دیر شام تک اس کا پتہ نہیں چل سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details