اردو

urdu

ETV Bharat / state

مٹی دھنسنے سے تین خواتین ہلاک

مدھیہ پردیش میں مٹی دھنسنے سے تین خواتین ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئی ہیں۔

womens killed
womens killed

By

Published : Feb 21, 2020, 3:26 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:02 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے سدھی ضلع کے کلکٹریٹ علاقے میں مجھولی کے گرام پنچایت ٹکری میں مٹی دھنسنے سے تین خواتین کی موت ہوگئی اور چار دیگر خواتین سنگین طور سے زخمی ہوگئیں۔

وہیں اس کے بعد انہیں ایک نجی ہسپتال میں لے جایا گیا، زخمیوں میں سے ایک خاتون کو سدھی لایا گیا ہے اور علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے
امولیا چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں
'پاکستان زندہ باد' کہنے والی لڑکی کی ضمانت رد

پولس نے بتایا کہ ٹکری میں واقع اس مٹی کے کان کے اردگرد گاؤں کی کئی خواتین گھر کی پوتائی کے لئے مٹی نکالنے گئی تھیں۔ اس دوران زمین دھنسنے کی وجہ سے خواتین اس کے اندر دب گئیں۔

اس کےبعد وہاں موجودہ گاؤں والوں کی مدد سے خواتین کو نکالا گیا۔ اس معاملے میں 45سالہ ارملا، 35سالہ رام بائی، 55 سالہ بٹویا کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار خواتین سنگین طور سے زخمی ہوگئیں۔

سنگین طور سے زخمی ان خواتین کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں سے ایک خاتون کو سدھی ریفر کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details