اردو

urdu

مدھیہ پردیش: تین افراد کورونا وائرس کے شکار

مدھیہ پردیش کے سیندھوا علاقے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

By

Published : Apr 5, 2020, 4:27 PM IST

Published : Apr 5, 2020, 4:27 PM IST

مدھیہ پردیش: تین افراد کورونا وائرس کے شکار
مدھیہ پردیش: تین افراد کورونا وائرس کے شکار

مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے سیندھوا میں کورونا وائرس سے ایک ہی کنبے کے تین افراد کے متاثر ہونے پر کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ متاثر کنبے کے ایک بزرگ کا کچھ دن پہلے سعودی عرب سے لوٹنے کے بعد حال ہی میں انتقال ہوا تھا۔

ضلع کلکٹر امت تومر کے مطابق ضلع اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل سیندھوا کی رہنے والی 75سالہ خاتون ،اس کی 40 سالہ بہو اور 13سالہ پوتی میں کورونا وائرس کا انفیکشن پائےجانے کے بعد سیندھوا میں کل رات سے کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا '75سالہ خاتون کے 84سالہ شوہر گزشتہ 12مارچ کو سعودی عرب سے عمرہ کرکے لوٹے تھے۔انہیں سانس لینے میں تکلیف اور دیگر کورونا وائرس جیسی علامات کی وجہ سے 28مارچ کو اندور میں داخل کرایاگیا تھا۔جہاں 30مارچ کو ان کی موت ہوگئی تھی۔متوفی کے چار رشتہ داروں کو سیندھوا سے 30مارچ کو ضلع اسپتال ریفر کرکے آئیسولیشن میں رکھاگیا ہے اوران کے نمونے ٹیسٹ کےلئے بھیجے گئے تھے،جن میں سے کل رات تین پازیٹو پائے گئے ہیں'۔

مسٹر تومر نے بتایا 'متوفی کے اندور میں واقع اسپتال میں داخل رہنے کے دوران نمونے نہیں لئے جاسکے تھے۔ اس لئے فی الحال انکی موت کس وجہ سے ہوئی تھی، یہ واضح نہیں ہوسکا ہے'۔

انہوں نے بتایا 'متوفی کے کھلواڑی محلے کو اے پی سینٹر مان کر تین کلومیٹر کے علاقے کو کنٹونمنٹ ایریا اور پانچ کلومیٹر علاقے کو بفر زون قرار دےدیاگیا ہے'۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details