کھرگون:مدھیہ پردیش میں ضلع کھرگون کے گوگاؤں تھانہ علاقہ کے تحت گھگھریا کھیڑی میں ڈسٹرکٹ کوآپریٹو سنٹرل بینک کی برانچ میں 21 لاکھ روپے سے زائد کی چوری کی واردات کے بعد بینک منیجر سمیت تین ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر راجندر اچاریہ نے کہا کہ بینک منیجر ترلوچن سنگھ بھاٹیہ، کیشیئر بھگوان سنگھ چوہان اور ایک دیگر افسر راجیندر پٹیل کو فوری طور سے معطل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ Bank Theft Incident In Khargone
انہوں نے بتایا کہ چوری کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر کوآپریٹو اور بینک مینجمنٹ نے برانچ انتظامیہ کے ذریعے تھانے میں شکایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بینک برانچ کے ضمانتی بانڈ مین کو نقد رقم جمع کرانے اور نکالنے کی سہولت آسانی سے بحال کر دی گئی ہے۔ گوگاون تھانے کے انچارج مہیش نے بتایا کہ فی الحال اس معاملے میں پولس کی جانچ جاری ہے۔