اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنٹینر کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوارتین افراد کی موت - مدھیہ پردیش میں سڑک حادثہ

مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی کے پنوار گاوں کے نزدیک ایک کنٹینر نے دوموٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی، جس سے ان پر سوار تین لوگوں کی موت ہوگئی۔

Three motorcyclists die after being hit by a container
کنٹینر کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوارتین افراد کی موت

By

Published : Oct 9, 2020, 10:39 PM IST

پولس ذرائع کے مطابق کل شب ریوا سے سدھی کی طرف جانے والے ایک کنٹینر جیسے ہی جموڑی تھانہ کے تحت پنوائی ہوائی پٹی گیٹ کے نزدیک پہنچا، اچانک سامنے سے ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور نے گاڑی کو دوسری سمت میں موڑ دیا۔

اسی دوران دوسری جانب سے ایک بائیک پر سوار دولوگ سامنے آگئے، جسے کنٹینر نے زوردار ٹکر ماردی، جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں جس بائیک سوار کو بچانے کی کوشش میں کنٹینر کے ڈرائیور نے گاڑی کو دوسری جانب موڑدیاتھا، وہ بھی حادثہ کے دوران کنٹینر کی زد میں آکر سنگین طور پر زخمی ہوگیا۔

اسپتال لے جاتے وقت اس کی موت ہوگئی۔حادثہ میں جان گنوانے والوں کی شناخت وشنو (25)رہائشی تیندوا، اس کا بہنوئی رام سیا باشندہ نوگئی تھانہ چترنگی ضلع سنگرولی اور دوسری بائیک پر سوار نندلال کوری تیندوا کی شکل میں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details