اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنٹینر کی ٹکر سے تین موٹرسائیکل سوار ہلاک - کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائکل سوار تین لوگوں کی موت

ہلاک شدگان کی شناخت نانو ورما (60)، راجیندر ورما (32) اور ہری رام دھرووے (23) کے طورپر ہوئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 15, 2020, 2:18 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑا کے چورئی تھانہ علاقے میں کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائکل سوار تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھندواڑا - سیونی سڑک راستے پر مرکام ڈھانا کے نزدیک کل رات ایک کنٹینر نے موٹرسائکل پر جارہے تین لوگوں کو ٹکر ماردی، جس سے ان کی جائےوقوع پر ہی موت ہوگئی ہے۔ موٹر سائکل سوار تینوں افراد مووار گاؤں کے رہنے والےہیں، جو چھندواڑا سے اپنے گاؤں جارہے تھے۔ ہلاک شدگان کی شناخت نانو ورما (60)، راجیندر ورما (32) اور ہری رام دھرووے (23) کے طورپر ہوئی ہے۔

پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details