اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنگرولی: دو مال گاڑیوں کی ٹکر میں تین افراد کی موت - سنگرولی

ریلوے افسران کے مطابق سنگرولی علاقہ میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کے ریہند علاقہ کے پاس دو مال گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ اس وجہ سے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اور ان کے ساتھی کی ہلاکت کی خبرہے۔

Three killed as two cargo trains collide in Madhya Pradesh's Singrauli
دو مال گاڑیاں کی ٹکر سے تین افراد کی موت

By

Published : Mar 1, 2020, 1:38 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:31 AM IST

مدھیہ پردیش کے سنگرولی علاقہ میں دو مال گاڑیوں کے ٹکرانے سے 3 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ حادثہ کے بعد ریل ٹریفک متاثر ہونے کی خبر ہے۔

ریلوے افسران کے مطابق سنگرولی علاقہ میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی)کے ریہند علاقہ کے پاس دو مال گاڑیاں ٹکرا گئیں۔اس وجہ سے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اور ان کے ساتھی کی ہلاکت کی خبرہے۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ امرولی سے ریہند این ٹی پی سی آ رہی کوئلہ سے بھری مال گاڑی اور ریہند این ٹی پی سی میں کوئلہ خالی کرکے واپس امرولی ایم جی آر جا رہی مال گاڑی میں صبح آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی۔ جسس کی وجہ سے اس ٹریک پر ریل ٹریفک متاثر ہو نے کے ساتھ ہی دو لوکو پائلٹ سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔

ریل انتطامیہ نے پٹری کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریلوے انتطامیہ نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details