اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک - مہاراشٹر

مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں اجمیر سے لوٹ رہے زائرین کی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

By

Published : Aug 23, 2019, 11:49 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:29 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی کا ایک خاندان اس وقت حادثہ کا شکار ہو گیا جب وہ اجمیر شریف درگاہ کی زیارت کر کے واپس لوٹ رہا تھا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کی لاپرواہی سے رتلام ہائی وے فورلینڈ روڈ پر چک لیا ٹول ناکا کے قریب کھڑی ہوئی ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں شفیع محمد شیخ کے خاندان کے تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی 5 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔

حادثے میں جہاں 3 لوگوں کی موت ہوئی وہیں ایک کمسن بچی کو معجزاتی طور پر کسی بھی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details