اردو

urdu

ETV Bharat / state

Barwani Road Accident مدھیہ پردیش میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین افراد ہلاک - بڑوانی سڑک حادثہ

مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک نامعلوم گاڑی نے پک اپ کو ٹکر مار دی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ Road accident in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین افراد ہلاک
مدھیہ پردیش میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین افراد ہلاک

By

Published : Jan 27, 2023, 12:51 PM IST

بڑوانی:ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں ڈیزل ختم ہونے پر دھکا لگا رہے پک اپ گاڑی کو پیچھے سے ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کندن سنگھ منڈلوئی کے مطابق آگرہ-ممبئی قومی شاہراہ پر ٹھیکری اور سیگوال کے درمیان ، کل رات تقریباً ایک بجے پیش آنے والے اس حادثے میں اپلا گاؤں کے رہنے والے سنیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں وجے باشندہ دنود اور راجیش باشندہ رام پورہ کی ضلع اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی۔

وہیں اس حادثے میں دیگر چھ افراد زخمی ہوئے جو زیر علاج ہیں اور خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اندور علاقے کے پاتالپانی میں ایک میلے میں دکان لگا کر بڑوانی ضلع کے پلسود واپس آ رہے لوگوں کی پک اپ گاڑی کا ڈیزل راستے میں ہی ختم ہو گیا۔ جس کی وجہ سے وہ نیچے اترے اور اسے دھکا دے کر سڑک کے کنارے کھڑی کررہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details