ریاست مدھیہ پردیش کے اندور کی پولیس نے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے 20 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ان جعلی کرنسی کو پرنٹ کرنے کا سازوسامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اندور: جعلی کرنسی کے ساتھ تین گرفتار - جعلی کرنسی کے ساتھ تین گرفتار
مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں 20 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی کے ساتھ تین افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
جعلی کرنسی کے ساتھ تین گرفتار
اندور کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ویویک شرما نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے 20 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی ہے، جو دیکھنے میں اصل کرنسی جیسی معلوم ہوتی ہیں۔ یہ صوبے میں اب تک پکڑی گئی سب سے زیادہ جعلی کرنسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدمعاشوں نے اب تک کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پرنٹ کرکے مارکیٹ میں چلا دی ہے جس کے لیے ہم ایک ٹیم بنا کر مزید تفصیلات حاصل کریں۔