اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: کورونا متاثرہ خاتون کے ساتھ عصمت دری، 2 گرفتار

مدھیہ پردیش کے اندور میں کورونا متاثرہ خاتون کے ساتھ تین بدمعاشوں ںے گھر میں داخل ہوکر عصمت دری اور لوٹ پاٹ کی۔ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ فرار چل رہے تیسرے اہم ملزم دیپک کے اوپر 50 ہزار روپیے انعام کا اعلان کیا ہے۔

mp_ind_01_rep_raw_mp10019
اندور میں کورونا متاثرہ خاتون کے ساتھ عصمت دری

By

Published : May 15, 2021, 1:22 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے پوری دنیا میں خوف کا عالم ہے۔ متاثرین کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں۔ مذہبی مقامات میں وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اب تک لاکھوں لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو انسانیت کو شرمسار کررہے ہیں۔ ایسی ہی تصویر مدھیہ پردیش کے ضلع اندور سے آئی ہے، جس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

اندور میں چوری کی نیت سے گھر میں گھسے تین بدمعاشوں نے اکیلی رہ رہی کورونا متاثرہ خاتون کے ساتھ عصمت ریزی کو انجام دیا۔ فی الحال پولس نے کاروائی کرتے ہوئے دو نابالغ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ اہم ملزم ابھی بھی فرار ہے۔ جس پر پولیس نے 50 ہزار روپیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ خاتون کورونا سے متاثر ہے۔

دراصل یہ معاملہ لسوڑیا تھانہ علاقے کا ہے۔ جہاں دیر رات بدمعاشوں نے گھر کو نشانہ بنایا اور 50 ہزار روپیے لوٹے۔ اس دوران گھر میں اکیلی رہ رہی متاثرہ خاتون کو چاقو کی نوک پر یرغمال بنالیا اور عصمت دری کی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ اہم ملزم دیپک ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ اس کے اوپر 50 ہزار روپیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
خاتون نے بتایا کہ دیر رات تینوں بدمعاشوں نے گھر میں داخل ہوکر نقد 50 ہزار روپیے اور نقد سامان کو چوری کرلیا۔ چاقو کی نوک پر اس کے ساتھ عصمت دری کو انجام دیا گیا۔ خاتون کورونا متاثرہ ہونے کی وجہ سے گھر میں اکیلے کورنٹائین تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details