ریاست مدھیہ پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مسلسل فون پر گالیاں اور دھمکیاں مل رہی ہیں۔اس تعلق سے انہوں نے کملا نگر تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔
پرگیہ سنگھ کے مطابق ان کو مسلسل فون آ رہے ہیں، فون کرنے والا وزیراعظم نریندر مودی، امیت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے نازیبا جملوں کا استعمال کیا۔
پرگیہ سنگھ نے بتا یا کہ' رام مندر تعمیر کے موقع پر میں بھارتی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے گھروں میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کریں، اس تعلق سے بھی مجھے فون پر گالیاں دی گئی ہیں۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ فون کرنے والا ان نون نمبر سے پریشان کر رہا ہے، جس کا مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے۔