ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں پولیس سے بے خوف چوروں نے گزشتہ دنوں میں ضلع کے سبھا پور تھانہ علاقے میں واقع ایکسس بینک کے اے ٹی ایم میں دھماکہ کر کے لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔
وہیں دوسری طرف چوروں نے اے ٹی ایم کے بعد ستنا کے سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہیڈ پوسٹ آفس میں فلمی انداز میں گیس کٹر سے دروازے کو کاٹ کر چوری کی واردات کو انجام دیا۔ چوری کی پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔
معلومات کے مطابق چوروں نے گیس کٹر کی مدد سے ایک پوسٹ آفس ونڈو سمیت 7 تالے توڑے، اندر موجود سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی موڑ دیا۔
چوروں نے لوہے کی پرانی صندوق کو بھی کاٹنے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکا۔