اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعلیٰ تعلیم کی سبھی کلاسیزاورکورسیزکے امتحانات ہوں گے - ناگزیر وجوہات کی بناء پر امتحان

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی صدارت میں انڈرگریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ کلاسز اور دیگر کورسز کے امتحانات کی تاریخوں کے حوالے سے آج راج بھون میں ایک میٹنگ ہوئی۔

اعلیٰ تعلیم کی سبھی کلاسیزاورکورسیزکے امتحانات ہوں گے
اعلیٰ تعلیم کی سبھی کلاسیزاورکورسیزکے امتحانات ہوں گے

By

Published : May 26, 2020, 6:35 PM IST

اس میں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اعلیٰ تعلیم کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز اور کورسز کے آخری سال /سمسٹر کے امتحانات 29جون سے 31 جولائی کے درمیان منعقد کئے جائیں گے۔یہ نظام سبھی نجی یونیوسٹیوں کالجوں پر بھی نافذ ہوگا۔اعلیٰ تعلیم کے پہلے،دوسرے سال کی کلاسوں اور کورس کے باقاعدہ امتحانات حالات معمول پر آنے کے بعد منعقد کئے جائیں گے۔

بی اے،ایم اے کلاسوں اور کورسز کے فائنل سال،سمسٹر کے امتحانات آف لائن موڈ میں امتحان مراکز پر ہوں گے۔سماجی دوری پر عمل درآمد کیا جائے گا۔پوسٹ گریجویٹ کلاسوں اور انڈر گریجویٹ کلاسوں اور نصابوں کے سال اول اور دوم سمسٹر کے طلباء کو اگلی کلاس میں یکم ستمبر 2020 سے نئے کلاس میں داخلہ دیا جائے گا۔

اس سال ، پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ کلاسز / کورسز کے پہلے سال / سمسٹر میں داخلہ لینے والے طلباء کا نیا سیشن یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ٹکنالوجی کے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کلاسوں کے آخری سال / سمسٹر امتحانات 16 سے 30 جون کے درمیان ہوں گے۔ آخری سال کی کلاسوں / کورسز کا امتحان روایتی نظام کے ذریعہ کیا جائے گا۔ ان کے نتائج کا اعلان 15 جولائی تک کردیا جائے گا۔
اگر حالات معمول کے مطابق نہ ہوں تو ، امتحانات آن لائن انداز میں کیے جائیں گے۔ آن لائن امتحان کی کل مدت دو گھنٹے ہوگی۔ سوالیہ پیپرملٹیپل چوائس رہیں گے۔ تمام امتحانات روزانہ تین شفٹوں میں ہوں گے۔


یونیورسٹی کے ذریعہ پہلے ، دوسرے اور تیسرے سال کی کلاسوں / سمسٹروں کے طلباء کے امتحانات آف لائن پین پیپر موڈ کے ذریعہ سے2 جولائی سے 31 جولائی کے درمیان منعقد ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 25 اگست تک کردیا جائے گا۔ اگر کوئی امیدوار ناگزیر وجوہات کی بناء پر امتحان میں شرکت کرنے سے قاصر ہے ، تو پھر اس کا الگ سے خصوصی امتحان لیا جائے گا۔


میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری ہائر ایجوکیشن انوپم راجن ، پرنسپل سکریٹری ٹیکنیکل ایجوکیشن مسز کارلن کھونگوار اور گورنر کے سکریٹری منوہر دوبے بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details