بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ یوم آزادی صرف ایک سرکاری پروگرام نہیں ہے، اسے عوام کا پروگرام بننا چاہیے، اس کے لیے 15 اگست کو ہر گھر پر ترنگا لہرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پانچ عہد کا حلف لینے کی اپیل کی۔ ترنگا جھنڈا حب الوطنی، ترقی اور ہماری عزت نفس کی علامت ہے۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال میں یوم آزادی کے موقع پر آج ترنگا یاترا کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
اس سے پہلے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی ترنگا یاترا میں شرکت کی۔ اس موقع پر میئر مالتی رائے سابق میئر آلوک شرما اور عوامی نمائندے، لاڈلی بہنیں طلبا اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہمیں لازوال شہیدوں، آزادی پسندوں اور انقلابیوں کی قربانیوں کی بدولت آزادی ملی ہے۔ ہم ریاست کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعلی چوہان نے کہا کہ ریاست کے تمام لوگوں کو ریاست کو تعلیم یافتہ اور خوشحال بنانے کا عہد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اگست کو رکشا بندھن سے پہلے وہ جمہوری گراؤنڈ میں لاڈلی بہنوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔