اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماجی دوری کے لیے چھتری کا استعمال - سماجی دوری کی پیروی

مدھیہ پردیش کے بیتول میں 5 مئی سے انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی دے کر دکانداروں اور عام لوگوں کو راحت دی ہے۔

دکاندار نے سماجی دوری کی پیروی کرنے کے لیے چھتری کا استعمال کیا
دکاندار نے سماجی دوری کی پیروی کرنے کے لیے چھتری کا استعمال کیا

By

Published : May 6, 2020, 3:39 PM IST

ایسی صورتحال میں سماجی دوری کی پیروی کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس کے لیے یہاں کے ایک دکاندار نے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔

دکان میں داخل ہونے سے قبل خریدار یہاں سینیٹائز سے ہاتھ صاف کر کے اندر داخل ہوگا۔ ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے چھتریوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

دکاندار نے سماجی دوری کی پیروی کرنے کے لیے چھتری کا استعمال کیا

بیتول کے مرکزی کاروباری علاقے کوٹھی بازار میں سیمنٹ روڈ پر کاروباری ادارے کھل گئے۔

وہیں دکاندار خریداروں کے ہاتھوں میں ایک چھتری دے رہے ہیں جس سے سماجی دوری کا خاص خٰیال رکھا جا سکے۔ وہیں دکاندار کی سبھی گاہک تعریف کرتے تھک نہیں رہے۔

سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے الیکٹرانک سامان کی دکان چلانے والے معیز بوہرہ نے چھتری کا یہ انوکھا انداز اپنایا ہے۔

انہوں نے دکان کے باہر پانچ چھتری رکھ دیے ہیں۔ جیسے ہی کوئی گاہک پہنچتا ہے، سب سے پہلے ہاتھوں کو سینیٹائزر سے صاف کرتے ہیں اور پھر دکان میں داخل ہونے سے قبل چھتری دیا جاتا ہے۔

اس سے دو گاہک کے درمیان ایک میٹر سے زیادہ کی دوری ہوتی ہے۔ جو سماجی دوری کے لئے ضروری ہے۔ گاہک دکاندار کے اس اقدام سے کافی خوش ہیں اور اس کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details