مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے موجودہ حکومت پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے کورونا کی دوسری لہرکے خطرے کو نظر انداز کیا۔ اس کے پیش نظر ریاست میں حالات تشویشناک ہوگئے ہیں۔
صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی کمل ناتھ صوبے میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ہسپتالوں میں علاج کے لیے بستر نہیں مل رہا ہے۔ صنعتی شہر اندور کورونا کا مرکز بن گیا ہے۔
یہ باتیں سابق وزیراعلی کمل ناتھ اندور پہنچنے پر کہیں۔ حکومت پر بد انتظامی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش سرکار بھروسے نہیں بلکہ بھگوان بھروسے چل رہی ہے۔
جنوری سے مارچ تک ہندوستان سے 340 فیصدی آکسیجن اور انجیکشن ایکسپورٹ کیے جا رہے تھے۔ شہر کا سب سے بڑا ہسپتال بند ہے۔ سرکار صرف ٹیکہ کاری کا اعلان کر رہی ہیں۔