اپوزیشن پارٹی مہلک طاقتوٓں کا استعمال کررہی ہیں:سادھوی پرگیہ - بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ
بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ نے کہا کہ حزب مخالف پارٹیاں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے رہنماؤں پر مہلک طاقتیں استعمال کررہی ہیں۔
سادھوی نے یہ بیان تب دیا جب مدھیہ پردیش کے بی جے پی دفتر میں ریاست کے سابق وزیراعلی بابو لال گور اور سابق وزیر خزانہ ارن جیٹلی کو خراج تحسین دینے کے لیے پروگرام کو منعقد کیا گیا تھا۔
سادھوی کا کہنا ہے کہ بے وقت بی جے پی رہنماؤں کی موت اس طرف اشار کرتی ہے کہ حزب مخالف جماعتیں مہلک طاقتوں کا استعمال کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ لوک سبھا انتخابات میں کھڑی ہوئی تھی۔تب ایک مہاراج نے ان سے کہا تھا کہ بہت برا وقت چل رہا ہے۔حزب مخالف جماعتیں مہلک طاقتوں کا استعمال بی جے پی رہنماؤں پر کررہی ہیں۔