اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajj 2022: مدھیہ پردیش سے عازمین حج کا آخری قافلہ روانہ

ریاست مدھیہ پردیش سے عازمین حج کی آخری پرواز ممبئی سے اتوار کے روز سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گئی، حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے بتایا کہ اس بار 2167 لوگ حج پر پہنچ چکے ہیں Madhya Pradesh Hajj Committee CEO Syed Shakir Jafri۔

Hajj 2022
Hajj 2022

By

Published : Jul 3, 2022, 10:54 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی آخری پرواز تین جولائی بروز اتوار کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ اس طرح صوبے سے قریب 2167 عازمین حج مکہ پہنچ چکے ہیں۔ حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری Syed Shakir Jafri نے بتایا کہ صوبے سے سفر حج کے لیے کل 3118 درخواستیں حج کمیٹی کے پاس آئی تھیں۔ صوبے کو ملے حج کوٹے کے مطابق 2167 لوگ حج پر پہنچ چکے ہیں Last caravan of Hajj pilgrims left for Saudi Arabia at Madhya Pradesh۔

ویڈیو دیکھیے۔

انہوں نے بتایا کہ ان عازمین حج کی خدمت کے لیے 14 خادم الحجاج پابند کیے گئے ہیں۔ حج کمیٹی کے ذریعہ سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ پرائیویٹ ٹور اینڈ ٹریولس سے بھی عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے مزید بتایا کہ کہ وہ بھی ڈیلیگیشن میں شامل ہوئے ہیں اور صوبے سے حج کمیٹی کی جانب سے وہ بھی سفر حج پر موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عازمین حج کی سہولیات پر نظر رکھنے کے ساتھ ہی وہ اس سفر کے دوران اس بات کا مشاہدہ بھی کرنے والے ہیں کہ ہر انسان کو مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں بار بار جانے کی طلب کیوں ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details