اندور میں میٹرو ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا - 29 اسٹیشن بنائے جانے ہیں
مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے 7500 کروڑ کی لاگت والی میٹرو ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیراعلی کمل ناتھ نے میٹرو ریل پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کے موقع پر پوجا بھی کی۔ اس موقع پر شہری انتظامیہ اور ترقیات کے وزیر جےردھن سنگھ، وزیر داخلہ بالا بچن، محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر سجن سنگھ ورما، اعلی تعلیم کے وزیر جیتو پٹواری اور عوامی صحت اور فلاح و بہبود کے وزیر تلسی سلاوٹ بھی موجود تھے۔
تقریب میں دیگر عوامی نمائندے اور افسران بھی موجود تھے۔
افسران نے بتایا کہ میٹرو ریل نینود، بھنوراسلا شوراہا، ریڈیسن چوراہا اور بنگالی چوراہا سے ہوتے ہوئے گزرے گا۔ اس راستے پر 29 اسٹیشن بنائے جانے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ میٹرو ریل پروجیکٹ کا کام مرحلہ وار طریقے سے اگست 2023 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔