ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے ایک پروگرام میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں اس بات سے کوئی اعتراض نہیں ہے کہ 5 اگست کو ایودھیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ذریعے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔'
مگر ہمیں اس بات سے اعتراض ہے کہ اس سنگ بنیاد تقریب میں مخصوص لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے، دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کے فیصلے جس میں رام مندر کی تعمیر پر فیصلہ آیا ہے۔ ہم اس کا استقبال کرتے ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کے ہندو مذہبی رہنماؤں سنت سادھوؤں کو نہ بلا کر بھارتیہ جنتا پارٹی اور وشو ہندو پریشد کے لوگوں کو وہاں جگہ دی ہے اور باقی جو اہم لوگ ہیں جن میں شنکراچاریہ، سروپانند اور بھی کئی اہم سادھو سنت ہیں جن کو نظرانداز دیا گیا ہے۔