اردو

urdu

ETV Bharat / state

جو فیصلہ پولیس نہیں کر پائی وہ بھینس نے خود کیا - decision-that-the-police-could-not-make-was-made-by-the-buffalo-itself

مدھیہ پردیش کے آگر مالوا ضلع میں ایک الگ طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں گوپال نے ماکڑون میں رہنے والے کمل جاٹ کی بھینس کو اپنی بھینس ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ معاملہ بڑھتا دیکھ کر بھینس کو کھلا چھوڑ دیا گیا۔ اس دوران بھینس گوپال کے گھر جانے کے بجائے کہیں اور چلی گئی۔ جس کے بعد کمل کو بھینس کا مالک قرار دیا گیا۔

NEWS
جو فیصلہ پولیس نہیں کر پائی وہ بھینس نے خود کی

By

Published : Jul 5, 2021, 1:34 PM IST

مدھیہ پردیش کے آگر مالوا ضلع میں ایک الگ طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بھنس کے مالکانہ حق کو لے کر الجھن کی حالت پیدا ہوگئی، جس پر بھینس نے ہی خود فیصلہ کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ دراصل کانڑ تھانہ علاقے کے سامگی گاؤں کے رہنے والے گوپال کی پھنیس چوری ہو گئی تھی۔

گوپال نے ماکڑون میں رہنے والے کمل جاٹ کی بھینس کو اپنی بھینس ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ معاملہ بڑھتا دیکھ کر بھینس کو کھلا چھوڑ دیا گیا۔ اس دوران بھینس گوپال کے گھر جانے کے بجائے کہیں اور چلی گئی۔ جس کے بعد کمل کو بھینس کا مالک قرار دیا گیا۔

گوپال سوامی کی بھینس کی چوری سات جون کو ہوئی تھی۔ ہفتہ کو خبر ملی کہ اجین کے ماکڑوا پولیس کو ایک چوری کی بھینس ملی ہے، تو وہ اسے دیکھنے چلا گیا۔ لیکن جب تک وہ تھانے پہنچتا اس سے پہلے ہی بھینس کوئی اور لے کر چلا گیا تھا۔

جانکاری ملنے کے بعد گوپال ماکڑون کے رہنے والے کمل جاٹ کے پاس پہنچا۔ جہاں اس کی بھینس کو وہ اپنی بھینس بتارہا تھا۔ کمل جاٹ نے کہا کہ اس نے یہ بھینس ماکڑون تھانہ سے خریدی ہے۔

مزید پڑھیں: بھوپال: قربانی کے لیے 183 کلو کا بکرا توجہ کا مرکز

بھینس کے مالکانہ حق کو لے کر معاملہ بڑھنے لگا، جسے دیکھتے ہوئے گاوٗں کے لوگوں نے بھینس کو گاڑی سے لوگوں کے سامنے لایا گیا۔ اس کے بعد بھینس کو گوپال کے کھیت میں چھوڑ دیا گیا۔ جس کے بعد بھینس نے گوپال کے گھر جانے کے بجائے راستہ بدل لیا۔ جس پر کمل کو بھینس کا مالک قرار دیا گیا اس کے بعد بھینس کو کمل جاٹ اپنے ساتھ لے گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details