اردو

urdu

ETV Bharat / state

تعزیہ اور اکھاڑے کو کربلا لے جانے کی اجازت نہیں - مدھیہ پردیش

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں یوم عاشورہ کے دن تعزیہ اور اکھاڑے کو کربلا لے جایا جاتا ہے مگر اس بار انتظامیہ نے اس کے جلوس کی اجازت نہیں دی۔

تعزیہ اور اکھاڑے
تعزیہ اور اکھاڑے

By

Published : Aug 30, 2020, 7:40 PM IST

ضلع اندور کا مینی ممبئی کہے جانے والا شہر جو صوبے میں اپنی الگ ہی پہچان رکھتا ہے یہاں محرم الحرم چاند نظر آنے کے بعد دس دن تک تعزیہ داری اکھاڑے کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے مگر رواں برس کورونا وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تعزیہ اور اکھاڑے

آج یوم عاشورہ ہے اور ہر سال آج کے دن صنعتی شہر اندور کے اکھاڑے اور تعزیے جلوس کی شکل میں کربلا میدان جاتے ہیں مگر اس بار انتظامیہ نے جلوس کو اجازت نہیں دی۔

تعزیہ اور اکھاڑے

حالانکہ کی لوگوں کو یہ توقع تھی کہ انتظامیہ سرکاری تعزیہ تو کربلا لے جانے کی اجازت دے گی، جس کی زیارت کے لئے لوگ لاک ڈاؤن کے باوجود زیارت کے لیے امام باڑہ پہنچ رہے تھے مگر انتظامیہ نے سخت انتظام کر رکھا تھا جس سے زائرین مایوس اور غمزہ نظر آئے۔

تعزیہ اور اکھاڑے

ABOUT THE AUTHOR

...view details