اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا شب سے ہی آغاز

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیﷺ پرجوش طریقے سے منایا جاتا ہے جس کا آغاز شب سے ہی ہو جاتا ہے۔

The celebration of Eid Milad-un-Nabi in Indore started from the night
اندور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا شب سے ہی آغاز

By

Published : Oct 30, 2020, 3:33 AM IST

Updated : Oct 30, 2020, 3:48 AM IST

مدھیہ پردیش صوبے کے شہر اندور میں ہر برس 12 ربیع الاول کو حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا یوم پیدائش، جشن عید میلادالنبی پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ جشن کا آغاز 12 ربیع الاول کی شب سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔

اندور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا شب سے ہی آغاز

اندور میں 12ویں کی شب سے ہی مسلم علاقوں میں سجاوٹ، نعت خوانی و تقاریر اور چراغاں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ وہیں مساجد اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔

اندور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا شب سے ہی آغاز

رات بھر چلنے والا جشن صبح فجر کی نماز تک چلتا ہے۔ جہاں لوگ الگ الگ محفلوں میں شرکت کرتے ہیں۔ اس کے بعد جلوس نکالا جاتا ہے، منہ میٹھا کرکے لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس دوران نے کچھ کمیٹیوں کی جانب سے ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔

اندور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا شب سے ہی آغاز

حالانکہ ضلع انتظامیہ نے اس سال جلوس نکالنے کی عوامی اجازت تو نہیں دی ہے مگر پھر بھی مسلم علاقوں میں محدود پیمانے پر جلوس نکالنے کا امکان ہے۔

Last Updated : Oct 30, 2020, 3:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details