وزیراعلیٰ نے اسمارٹ گارڈین میں شجرکاری کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اضلاع میں سینیئر افسر کورونا وائرس کے کنٹرول کے انتظامات کو دیکھیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہاراشٹر کے سرحدی اضلاع چھندواڑہ میں زیادہ مریضوں کی تعداد کے پیش نظر کورونا کے مؤثر کنٹرول کے لیے تین دن کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ریاست میں اتوار کا لاک ڈاؤن جن شہروں میں پہلے سے رہا ہے وہاں حسب معمول رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس طرح شہریوں نے 'میری ہولی، میرے گھر' کے سلوگن پر عمل کیا، اسی طرح رنگ پنچمی کا تیوہار اور دیگر آئندہ تیوہار سادگی سے گھریلو سطح پر منائے جائیں گے۔