آج سوشل سائنس کے امتحان میں 'آزاد کشمیر' کو لے کر سوال پوچھا گیا، جس پر بی جے پی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔
اس معاملے میں بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی چیئرمین سلینی سنگھ نے ٹیچر اور ماڈریٹر کی غلطی بتائی ہے۔

سلینی سنگھ نے کہنا ہے کہ ٹیچر اور ماڈریٹر کی غلطی کی وجہ سے یہ سوال پوچھا گیا ہے، جو انتہائی قابل اعتراض ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے بورڈ نے فورا ماڈریٹر نتن سنگھ جاٹ اور ٹیچر رجنیش جین سیٹر کو معطل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 10 ویں بورڈ کے سوشل سائنس کے پیپر میں آزاد کشمیر کو لے کر 2 سوال پوچھے گئے ہیں، سوال نمبر 4 میں صحیح جوڑی ملانے کو لے کر آزاد کشمیر کا انتخاب دیا گیاہے وہیں سوال نمبر 26 میں بھارت کےنقشے میں آزادکشمیر کو دکھانے کے لیے کہا گیا تھا۔ وزیر اعلی کمل ناتھ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔