اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیکس ایڈوائزر کی خودکشی

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے سیونگیتا گنج تھانہ علاقےمیں ایک ٹیکس ایڈوائزر نے گھر کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی۔

By

Published : Jul 11, 2019, 7:48 PM IST

ٹیکس ایڈوائزر کی خودکشی

اطلاعات کے مطابق جاورا کپاؤنڈ کے کرشنا اپارٹمنٹ کے رہائشی اور پیشے سے ٹیکس ایڈوائزر گووند اگروال (45) نے آج اپنے گھر کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سرکاری ہسپتال مہاراجہ یشونت راؤ ہلکر ہسپتال (ایچ وائی ایچ) میں پوسٹ مارٹم کی کارروائی چل رہی ہے۔

گووند کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ ہفتہ گووند کی فرم پر جی ایس ٹی کا چھاپہ پڑا تھا۔ تب سے ہی وہ بہت پریشان تھے۔ حالانکہ پولیس کو جائے واقعہ سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details