اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مثال بنیں تسنیم خان - Tasneem Khan has been helping Korona patients

مدھیہ پردیش کے بھوپال کی تسنیم خان 448 دنوں سے مسلسل کورونا کے مریضوں، غریبوں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ اس وبائی دور میں انہوں نے اب تک تقریبا ایک لاکھ سے زائد لوگوں میں راشن اور کورونا کی دوائیں تقسیم کر چکی ہے۔

تسنیم خان 448 دنوں سے مسلسل کورونا مریضوں اور ضرورت مندوں کی مدد کر رہی ہے
تسنیم خان 448 دنوں سے مسلسل کورونا مریضوں اور ضرورت مندوں کی مدد کر رہی ہے

By

Published : Jun 9, 2021, 8:14 PM IST

کورونا وبا نے ملک میں اپنے پیر پھیلائے تو پورے ملک کے ساتھ بھوپال میں بھی بڑی تعداد میں لوگ کورونا سے متاثر ہوئے۔

حالات کے مدنظر ضرورت مندوں اور غریبوں کی مدد کے لیے لوگ آگے آئے جس میں دارالحکومت بھوپال کی تسنیم خان بھی شامل ہیں۔

تسنیم خان 448 دنوں سے مسلسل کورونا مریضوں اور ضرورت مندوں کی مدد کر رہی ہے

کورونا کی وبا سے پہلے سے ہی تسنیم خان ضرورت مندوں کی ہر طرح کی مدد کرتی آرہی ہے۔ اور پچھلے 448 دنوں میں تسنیم خان کی ٹیم کے ذریعے ایک لاکھ لوگوں کو ان کی ضرورت کی اشیا پہنچانے کا کام کیا جس میں لوگوں کی سب سے ضروری شی راشن شامل ہے-

جیسے ہی کورونا وبا کی دوسری لہر نے بھوپال کو زد میں لیا تو تسنیم خان نے لوگوں کو راشن تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی صلاح کے مطابق کورونا مریضوں کو کورونا دوائیوں کے کٹ بھی تقسیم کیے۔


واضح ریے کہ تسنیم خان خود اپنے بل بوتے پر لوگوں کی مدد کرنا شروع کی۔ لیکن جب ضرورت مندوں کی تعداد میں لاک ڈاؤن کے سبب اضافہ ہوا تو انہوں نے صاحب حیثیت لوگوں کی مدد کے ساتھ رمضان میں ملنے والے زکوۃ کو اس کام میں شامل کر کے لوگوں کی بڑے پیمانے پر مدد کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details