اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹنڈن نے متل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا - ٹنڈن نے متل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے آج راج بھون میں جسٹس اجے کمار متل کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔

ٹنڈن نے متل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا

By

Published : Nov 3, 2019, 3:27 PM IST

سرکاری اطلاع کے مطابق چیف سکریٹری ایس آر موہنتی نے حلف برداری کی کاروائی چلائی۔
اس تقریب میں ریاستی وزیر اعلی کمل ناتھ، اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی، قانون و قانون سازی امور کے وزیر پی سی شرما، طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر وجے لکشمی سادھو، اسکولی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر پربھورم چودھری، شہری ترقیاتی و ہاؤسنگ وزیر جے وردھن سنگھ، تجارتی ٹیکس وزیر برجندر سنگھ راٹھور اور رکن پارلیمان ویوک تنکھا اور رکن پارلیمان پراگیہ ٹھاکر موجود تھیں۔ اس کے ساتھ ہی وکلاء، محکمہ قانون و قانون سازی کے امور سمیت دیگر محکموں کے اعلی عہدیداروں اور معزز شہریوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details