ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جبل پور میں آٹو ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کے اس واقعہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں قانون راج ہے اور یہاں طالبانی ثقافت اور پٹھانی پیاز نہیں چلے گی۔
جبل پورمیں سڑک پر معمولی حادثے کے بعد جرائم پیشہ دو نوجوانوں نے آٹوڈرائیور کے ساتھ بے رحمی سے مارپیٹ کرنے اور بے سدھ حالت میں اسے موٹرسائکل پر لاد کر لے جانے کا ویڈیو کل شام سوشل میڈیا میں وائرل ہوا۔